ہم نے ایك ایسے وقت میں آنكھیں كھولی ہیں جب اسلام اور مسلمان اپنی تاریخ كے مشكل ترین آزمائش كے شكار ہیں، لیكن
تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تچھے اونچا اڑانے كے لیے
ایسے میں ہم میں سے ہر شخص بہت قیمتی ہے ، اگر وہ خود كو اس امت كا ایك فرد سمجھے ، اور اسلام اور مسلمانوں كے تئیں كچھ خدمت كا جذبہ ركھتا ہو تو ، اس لیے ہمیں سب سے پہلے خود اسلام كا درست اور مكمل طابع دار بننا ہوگا، اورخو كو ایك روشن چراغ بنانا ہوگا ، تبھی ہم سے اور چراغ روشن ہو سكتے ہیں، اس كے لیے علم نافع كی اہم ضرورت ہوگی ، تو ہمارا بس ایك ہی پیغام ہے كہ آپ اسلام كی بصریت افروز سمجھ پیدا كیجیے، پختہ علم حاصل كیجیے، ان پر عمل كیجیے، ظاہر و باطن میں تقوی والی زندگی گزاریں، متقیوں كی صحبت میں رہیں، اور اللہ تعالی سے قبولیت كی دعا كرتے رہیے اور جہاں رہیں اسلام اور مسلمانوں كی كسی نہ كسی خدمت سے وابستہ رہیے۔
وابستہ رہ شجر سے امید بہار ركھ