ماہر اساتذہ اساتذہ معمار ہوتے ہیں، اور تعلیمی دنیا میں اساتذہ كا كردار بہت اہم ہوتا ہے ، اس لیے ہم ہر موضوع كے لیے اس كے ماہر اساتذہ فراہم كرتے ہیں۔
آف لائن جیسا ماحول و فادہ تعلیم میں آف آن والی صورتحال زیادہ مفید ہے، اس لیے ہم اپنی اس لائن تعلیم كو حتی الامكان آف لائن جیسے ماحول میں ركھنے كی كوشش كرینگے، اسی لیے ہمارے یہاں ہر طالب علم كو مطبوع كتا ب بھی لینی ہوگی،صرف پی ڈی ایف سے پڑھنے كی اجازت نہیں ہوگی، ہر دن كے سبق پر مشتمل ہوم ورك لكھ كر بھیجنا ہوگا ، اور چیك كرا كر درست صاف الگ كاپی میں لكھنا ہوگا، اور پڑھائے گئے علم پر عمل كرنا ہوگا اور اس كی اطلاع دینی ہوگی۔
بعد میں سبق سمجھنے كی سہولت اكر كسی كو كوئی سبق سمجھ میں نہیں آسكا ہو تو بعد میں سمچھنے كی سہولت ہوگی ان شاء اللہ
تكرار كی سہولت ہم مناسب سمجھینگے تو طلبہ كی آپس میں جوڑیاں بنا دینگے ، تاكہ وہ انفرادی طور پر آپس میں سبق كا باہمی تكرار كر كے پختہ طور پر سبق یاد كر سكیں
مناسب فیس ہم كوشش كرینگے كہ فیس مناسب ہی ركھی جائیں، تاكہ كوئی طالب علم فیس كی گرابانی كی وجہ علم سے محروم نہ رہ سكے، لیكن اس پہلو كا بھی خیال ركھا جائےگا كہ ماہر اساتذہ كی ان كے شایان شان قدر بھی ہوسكے۔ ان دونوں میں توازن بنانے كی كوشش كرینگے۔ان شاء اللہ
سرپرستوں سے رابطہ ہم طالب علم كے سرپرستوں سے بھی رابطہ میں رہینگے، تاكہ وہ طالب علم كو پڑھائی كے وقت میں فارغ ركھ سكیں، اور ان كی نگرانی بھی ركھ سكیں، تاكہ بہتر تعلیم و تربیت ہو سكے۔