زوم لوڈ كرلیں، اور اس سے متعلق ایك رہنما ویڈیو دیكھ لیں تاكہ اس كے چلانے كے طریقے سمجھ جائیں۔
نصاب كی مطبوع كتابیں حاصل كرلیں ، یا كتاب كا پرنٹ آوٹ حاصل كریں،صرف پی ڈی ایف میں پڑھنے كی اجازت نہیں ہوگی، كیوں كہ اس طرح كا فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔
متعین وقت سے كچھ پہلے ہی تیار ہوكر ،مكمل لباس میں، مكمل نشاط سے درس میں شریك ہوں۔
موبائل /لیپ ٹاپ ، نیٹ ڈاٹا اور انٹرنیٹ بہتر بنا كر ركھیں۔
پر سكون ماحول میں رہیں جہاں شور شرابہ یا كوئی اور چیز آپ كو پریشان نہ كرے۔
طالب علمانہ ادب كے ساتھ سبق غور سے سنیں، ضروری نوٹس تیار كریں، اور استاذ محترم كی ہدایات كی پابندی كریں
ہر دن كے ہوم ورك كو مكمل كریں اور بھیجیں، ہردن كا سبق اس دن سونے سے پہلے یاد كرلیں اور ان پر عمل كریں
آموختہ یاد كرتے رہیں
امتحان میں شریك ہوں