بسم اللہ الرحمن الرحیم
لَقَدۡ كَانَ لَكُمۡ فِىۡ رَسُوۡلِ اللّٰهِ اُسۡوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنۡ كَانَ يَرۡجُوا اللّٰهَ وَالۡيَوۡمَ الۡاٰخِرَ وَذَكَرَ اللّٰهَ كَثِيۡرًا
حقیقت یہ ہے کہ تمہارے لیے رسول اللہ کی ذات میں ایک بہترین نمونہ ہے ہر اس شخص کے لیے جو اللہ سے اور یوم آخرت سے امید رکھتا ہو، اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرتا ہو۔
چالیس روزہ سیرت و سنت کورس آن لائن
کالج و یونیورسٹی میں پڑھنے پڑھانے والے، اور تجارت و ملازمت اور کسی بھی پیشہ سے جڑے سبھی مسلمان بھائی بہنوں کےلیے
اس کورس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ، اور ہر موقع کی سنتیں پڑھائی جائینگی، تاکہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مثالی زندگی کے احوال اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک طریقہ کو بہتر طور پر جان سکیں اور ان پر عمل کرسکیں۔
درس اردو میں ہوگا۔
سیرت کی کتاب اردو،ہندی انگلش جس میں مطلوب ہو فراہم کی جائے گی۔
آن لائن کلاس،لیکن آف لائن جیسا ماحول و فائدہ
دوران درس ہر طالب علم کے پاس کتاب کھلی ہوگی، اس لیے کتاب آپ کے پتہ پرپہلے ہی بھیج دی جائے گی۔
ہر دن کے سبق کا خلاصہ یا اس سبق پر مشتمل سوالات کا جواب لکھنا۔
ہر دن بتائی گئی سنت پر عمل کرنا۔
آخر میں امتحان ہوگا اور سرٹیفکٹ بھی دیا جائے گا ان شاء اللہ۔
داخلہ فیس :99
کورس فیس: 600
کتاب کی قیمت: 300
کل 999
کلاس زوم پر ہوگی
کلاس شروع : 20 رجب 1444
1 فروری،2024
ایک بیچ روزانہ کا ہے: رات 9بجے سے 10بجے تک۔
دوسرا بیچ صرف سنیچر اور اتوار کا ہے: رات 7:00 سے 8:00 تک ہوگی
آپ اپنی سہولت سے ان میں سے کسی ایک بیچ میں شریک ہوسکتے ہیں۔
أستاذ:مفتی محمد أبوأمامہ قاسمی
مدرسہ اسلامیہ آن لائن